پیپلز پارٹی نے ریاست میں سیاسی رواداری کلچر کو فروغ دیا‘چوہدری شبیر الحسن

منگل 10 نومبر 2015 13:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء چوہدری شبیر الحسن پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ریاست میں سیاسی رواداری کلچر کو فروغ دیاپیپلز پارٹی کا ایجنڈا عوام کی خدمت اور ان کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہے آصف علی زرداری نے سیاسی رواداری کا جو کلچر متعارف کرایا وہ تمام سیاسی قوتوں کے لیے مشعل راہ ہے بلاول بھٹو ہمارے قائد ہیں ان کی ہدایات کے مطابق خطہ کی تعمیر و ترقی کا عمل جاری رہے گا محترمہ فریال تالپور نے ترقی یافتہ کشمیر کا ویژن دیا جس پر عوامی حکومت پوری طرح عمل پیرا ہے عوامی حکومت نے غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کے لئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی وفود سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا تین سالوں کے دوران کسی کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا یہ ہی اصل جمہوریت ہے جس پر پیپلز پارٹی نے اپنے قائد آصف علی زرداری کے سیاسی فلسفے کے مطابق عمل کیا ہے پارٹی کے انتخابی منشور کے مطابق ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے گئے انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ملک میں جمہوریت، استحکام اور امن کے لئے لازوال قربانیاں دی ہے یہ ان کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ملک ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے بھٹو خاندان کی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دوٹوک کمٹمنٹ کی وجہ سے یہ مسئلہ عالمی توجہ کا مرکز بنا بھٹو کی عوام کے دلوں پر حکمرانی آج بھی قائم ہے بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کی سلامتی، جمہوریت اور استحکام کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں بھٹو خاندان نے دیں۔

(جاری ہے)

پھانسی کے پھندے سے لے کر قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کر کے ملک کو جمہوریت اور استحکام کی پٹڑی پر رواں دواں کیا آج ملک کے اندر اداروں کی مضبوطی، عوام کی حکمرانی اور ترقی کی منزل کی طرف سفر بھٹو خاندان کی قربانیوں کا مرہون منت ہے برسوں آمریت کا سامنا کرنے اور جمہوری مئوقف پر قائم رہنے والی جماعت کے خلاف ہونیوالی سازشیں ہر دور میں ناکام ہوئی ہیں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بہادر افواج پاکستان کی تنظیم نو کی ،ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے انہیں تغمہ جمہوریت سے نوازا اور میزائل ٹیکنالوجی فراہم کر کے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا -