بیرسٹر سلطان محمود نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے‘راجہ ندیم خان
منگل 10 نومبر 2015 13:41
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ،آرگنائز کمیٹی کے رکن راجہ ندیم خان نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے ان کی جدوجہد سے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں پاکستان تحریک انصاف پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے اور آئندہ انتخابات میں عوام فرسودہ روایتی کلچر کو مسترد کر کے نیا پاکستان اور نیا کشمیر بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی رونما ہو چکی عوام اب سرمایا داروں، اچارہ داروں سے تنگ اور نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں اب جھر لوٹھپے کا دور ختم ہو گیا ہے تحریک انصاف عوامی طاقت سے برسر اقتدار آ کر ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی۔(جاری ہے)
راجہ ندیم خان نے کیا کہ متعدد وزراء کرام سمیت سینکڑوں اعلیٰ شخصیات اور لاکھوں قارئین پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔
انشاء اللہ تحریک انصاف جلد ملک بھر میں ناقابل شکست قوت بن جائیے گی انہوں نے کہا کہ پولن دیوی اور اس کے حواریوں کے راج کو غیوران کشمیر پر مسلط نہیں ہونے دینگے ۔ وحدت کشمیر کے تحفظ اور تحریک آزادی کشمیر کومنطقی انجام تک پہنچانے کیلئے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمودچودھری کی قیادت میں قائد تحریک تبدیلی کے موجب عمران خان کے کندھے سے کندھا ملا کر ٹائیگر ز اپنا کردار ادا کرینگے پسماندگی کاشکار بنانے والوں کو عوام عبرتناک شکست سے دوچار کرنے کیلئے ایکا کرلیاہے-مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.