اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 13:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : وزیر اعظم نواز شریف سے نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی. ملاقات میں پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .

(جاری ہے)

واضح رہے کہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے کے بعد گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں بھی سردار ایاز صادق ہی کو دوسری مرتبہ کامیابی حاصل ہوئی اور ایازصادق نے دو مرتبہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کی.