دبئی پولیس افسر نے ذاتی رنجش پر ساتھی افسر کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 14:07

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : دبئی پولیس افسر نے اپنے ساتھی کو ذاتی رنجش پر گولی مار کر موت کے گھاٹ اُتار دیا. جس کےبعد دبئی پولیس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں بتایا کہ یہ ذاتی رنجش کا کیس ہے، اس قتل سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرتی بھی نظر آئیں کہ یہ قتل نظریاتی یا سیاسی بنیاد پر کیا گیا ہے.

(جاری ہے)

دبئی پولیس نے اس قتل سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تمام خبروں کی تردید بھی کی.

دبئی پولیس نے کہا کہ یہ ایک انفرادی اقدام تھا اس کے علاوہ اور کوئی وجہ نہیں ہے. دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جسے مزید کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کر دیا گیا ہے. دبئی پولیس نے مزید بتایا کہ قاتل اور مقتول دونوں کا تعلق یمن سے تھا.

متعلقہ عنوان :