اسلام آباد : چینی لڑکی ڈولی کےویزے کی میعاد ختم ہو گئی۔ ذرائع دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 14:18

اسلام آباد : چینی لڑکی ڈولی کےویزے کی میعاد ختم ہو گئی۔  ذرائع دفتر خارجہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق چینی لڑکی ڈولی کے پاکستان کے لیے ویزے کی میعاد ختم ہو گئی ہے .

(جاری ہے)

دفتر خارجہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزے کی میعاد میں توسیع سے متعلق تاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی .یاد رہے کہ چینی لڑکی ڈولی اپنے پیار امین کی تلاش میں پاکستان آئی تھی لیکن امین کے صاف انکار کے بعد ڈولی نے مشروط معاہدے کے تحت واپس چین جانے پر رضامندی کا اظہار بھی کیا تھا.

متعلقہ عنوان :