الیکشن کمیشن کے موجودہ ممبران 12 جون 2016ء کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے،شیخ آفتاب

منگل 10 نومبر 2015 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے پا رلیما نی امور شیخ آفتاب نے سینٹ کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کو 5 سالوں کیلئے تعینات کیا گیا ہے اور ہر ممبر کو 6 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں گریڈ 17 سے 22 تک 351 افسران کام کر رہے ہیں سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کریم احمد خواجہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر مملکت نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے موجودہ ممبران 12 جون 2016ء کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے الیکشن کمیشن میں گریڈ 22 کا ایک گریڈ 21 کے تین گریڈ 20 کے 12 گریڈ 19 کے 44 گریڈ 18 کے 179 جبکہ گریڈ 17 کے 112 افسران کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری اشتیاق احمد خان‘ سابق صوبائی الیکشن کمشنر سونو خان بلوچ‘ محبوب انور کو ملازمت میں توسیع دی گئی تھی جبکہ سابقہ ایڈیشنل ڈائریکٹر قاضی محمد خورشید‘ سابق جائنٹ صوبائی کمشنر شفیق احمد خلیق الرحمان‘ ایدیشنل ڈائریکٹر عبدالرحمان خان سمیت 12 افسران کو ملازمت میں توسیع دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :