Live Updates

اسلام آباد : میرے اور عمران خان کے درمیان غلط فہمیاں‌پیدا کی جا رہی ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 14:51

اسلام آباد : میرے اور عمران خان کے درمیان غلط فہمیاں‌پیدا کی جا رہی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : عوامی ملسم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کی جانب سے عائد کیے گئے تمام الزامات کو مسترد کر تا ہوں .

(جاری ہے)

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ عمران خان خود آ کر آن دی ریکارڈ یہ بات بتائیں کہ کیا میں نے کبھی چوہان کے خلاف یا چوہان سے متعلق ان سے بات کی .

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چوہان کے اس بیان کی تردید کرنا ہو گی. شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عمران خان کے لیے اخلاقی طور پر این اے 56 کا حلقہ چھوڑ دیا کہ یہ ان کا ہے. انہوں نے الزام عائد کیا کہ میرے اور عمران خان کے خلاف سازش کی جا رہی ہے. شیخ رشید کا کہنا تھ کہ لیگ میرے اور عمران خان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات