امریکی کھلاڑی 1600فٹ کی بلندی سے گر کر معجزانہ طور پر محفوظ

منگل 10 نومبر 2015 14:57

امریکی کھلاڑی 1600فٹ کی بلندی سے گر کر معجزانہ طور پر محفوظ

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء)مہم جوئی کبھی کبھی خطرے میں ڈالنے کا سبب بھی بن جاتی ہے اور اس کی تازہ ترین مثال امریکہ میں دیکھنے میں آئیجب برفیلے پہاڑوں میں اسکیئنگ کرتاکھلاڑی موت کے منہ میں جانے سے بال بال محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

ایان مکنٹوش نامی کھلاڑی نے الاسکا کے برفیلے پہاڑ پراپنی مہارت کے جوہر دکھانے شروع ہی کیے تھے کہ پہاڑ کی ڈھلوان پراپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور1600فٹ کی بلندی پھلستا ہونیچے آگیا۔اتنی اونچائی سے گرنے کے باوجود بھی خطروں کا یہ کھلاڑی معجزانہ طور پر محفوظ رہا جبکہ اس ویڈیونے انٹرنیٹ پردھوم مچائی ہوئی ہے۔