فاٹا سے مسلم لیگ (ن) کے منتخب رکن قومی اسمبلی شہاب الدین نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

منگل 10 نومبر 2015 15:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء ) فاٹا سے مسلم لیگ (ن) کے منتخب رکن قومی اسمبلی شہاب الدین نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے شہاب الدین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے نظر انداز کیئے جانے پر استعفیٰ دیدیا ہے۔شہاب الدین نے کہاکہ ایسی اسمبلیوں میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں جو مسائل کا حل نہ نکال سکے ۔

(جاری ہے)

وفاق نے باجوڑ میں زلزلہ متاثرین کیلئے کوئی امداد نہیں کی، باجوڑ میں امدادی سامان نوابوں اور عمائدین میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے دورہ باجوڑ میں مجھے وزیراعظم نے نظر انداز کیا گیا ،گورنر اور پولیٹیکل ایجنٹ کے حکم پر مجھے کام سے روکاگیا۔گورنر باجوڑ ایجنسی کے رسم و رواج سے واقف نہیں ہیں۔انہوں نے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیخلاف احتجاج کرتا رہوں گا۔دریں اثنا فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے گورنر کے پی کے اور حکومت کیخلاف احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :