بہار میں بدترین شکست سے مودی کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں‘مفتی محمد حیات القادری

منگل 10 نومبر 2015 15:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی نائب صدر مہتمم مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ ڈیرہ مرادجمالی الحاج علامہ مفتی محمد حیا ت القادری نے کہا ہے کہ بہار میں بدترین شکست سے مودی کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں مودی کا دورہ کشمیر بری طرح ناکام رہایوم اقبال پر تعطیل کے خاتمے سے قوم کی دل آزاری ہوئی ہے پاکستان کو لبرل بنانے کا خواب دیکھنے والے ناکام و نامراد ہونگے اب ملک میں مثبت تعمیری تبدیلی ہونی چاہیئے۔

قانون ناموس رسالت ﷺ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہونے دیں گے۔سرکار دو جہاں سے عشق و محبت علامہ اقبال کی شاعری اور فکر کا بنیادی حوالہ ہے۔حکمران علامہ اقبال کے افکار سے رہنمائی حاصل کریں۔ علامہ اقبال کی سیاسی زندگی عہد حاضر کے سیاست دانوں کیلئے بہترین مثال ہے۔

(جاری ہے)

حکیم الامت نے ملت کو خود احتسابی کی تلقین کی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزاہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ میں یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مفتی محمد حیات القادری نے مزید کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری پیدا کی ۔ قر آن ہی وہ آئین ہے جو حضور نے امت کو دیا ۔ بہار میں بی جے پی کی شکست کی وجہ اس کا انتہا پسندانہ رویہ ہے۔ بہاریوں نے مودی کو مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :