شکارپور ‘ پولیس چوکی پرحملہ ‘دو اہلکار شہید ‘صوبائی وزیر داخلہ کا نوٹس

منگل 10 نومبر 2015 15:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے شکارپور میں پولیس چیک پوسٹ حملے کا نوٹس لے لیا،حملہ میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال نے شکارپور میں پولیس چیک پوسٹ حملے کا نوٹس لے لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہکاروں کی شہادت پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے شہید اہلکاروں کے ورثاء کو پولیس میں ملازمت اور تنخواہ جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ انکا کہنا تھا پولیس پر حملہ میں ملوث ملزمان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :