Live Updates

حکومتی پالیسیاں ماسوائے شور مچانے اور پبلسٹی کے کچھ نہیں‘ حکومت شور مچاتی ہے کام نہیں کرتی‘ سپیکر کے انتخاب میں واضح ہو گیا کہ حقیقی اپوزیشن تحریک انصاف ہے باقی تمام جماعتیں مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہیں‘حکومت کی تمام توپیں پی ٹی آئی کی طرف ہیں‘ ہم حکومت کی ڈکٹیٹر ٹپ کو نہیں چلنے دیں گے اور آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے جنگ جاری رکھیں گے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود کی پارلیمنٹ میں میڈیا سے بات چیت

منگل 10 نومبر 2015 15:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسی ماسوائے شور مچانے اور پبلسٹی کے کچھ نہیں، حکومت شور مچاتی ہے مگر کام نہیں کرتی، سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں واضح ہو گیا کہ حقیقی اپوزیشن تحریک انصاف ہے، باقی تمام جماعتیں مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہیں، اس لئے حکومت کی تمام توپیں پی ٹی آئی کی طرف ہیں، ہم حکومت کی ڈکٹیٹر ٹپ کو نہیں چلنے دیں گے اور آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے جنگ جاری رکھیں گے۔

وہ منگل کو یہاں پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے دو سال کیلئے ملٹری کورٹس کی حمایت کی، جس کے بعد حکومت کو وقت مل گیا کہ وہ اس عرصہ کے دوران اپنی عدالتوں، پولیس کینظام کو ٹھیک کرے مگر حکومت نے اس حوالے سے کچھ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سپیکر کے انتخاب میں واضح ہو گیا کہ حقیقی اپوزیشن تحریک انصاف ہے ،باقی تمام جماعتیں مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ ہم نے سپیکر کے انتخاب میں کسی جماعت سے ووٹ نہیں مانگے، شاہ محمود اور میں نے جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، فاٹا اراکین اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاؤ سے ووٹ مانگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری تمام اتحادی جماعتوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ ضرور بلدیاتی انتخابات نہیں دیگر جگہوں پر بھی ہماری اتحادی ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ حکومت نے زلزلے اور دیگر سانحات کیلئے ایرا بناتی جس کے پاس فنڈز بھی ہیں مگر اس نے حالیہ زلزلے میں کوئی امدادی سر گرمیوں میں حصہ نہیں لیا، حکومت جواب دے کہ اگر اس نے امدادی کام نہیں کرنے تو وہ بنائی ہی کیوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف شور مچانے اور پبلسٹی کی پالیسی پر گامزن ہے جبکہ ان کی کارکردگی صفر ہے، ہم حکومت کی من مانی نہیں چلنے دیں گے اور ملک میں حقیقی معنوں میں آئین اورقانون کی حکمرانی کیلئے جانگ جاری رکھیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات