ہریپور،بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،افغان مہاجرین کیمپ نمبر 6میں دو مسلح گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، دو افراد جاں بحق ،ایک زخمی

منگل 10 نومبر 2015 16:04

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے افغان مہاجرین کیمپ نمبر چھ میں دو مسلح گروپوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا پولیس نے اطلاع پاکر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہری پور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل کر دیا گیا بعداز اں تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کرد یں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح آٹھ بجے کے قریب افغان مہاجرین کیمپ نمبر چھ کے میں دو گروپ کے افراد آمنے سامنے آگے اور معمولی تلخ کلامی کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں افغان مہاجر محب اللہ ولد خان محمد سکنہ افغان کیمپ چھ اور دوسر ے مخالف گروپ کا نثار ولد نور محمد سکنہ پنیاں کیمپ دوطرفہ فائرنگ سے جاں بحق ہو گے جس شہریوں میں بھی بھگدڑ مچ گی پولیس نے اطلاع پاکر موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں اور ایک زخمی غنی زمان کو ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم اور شناخت کے بعد لاشیں تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دیں گئیں پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے پستول گولیوں کے خول شواہد کے طور پر حاصل کر لیے گے ہیں تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ فائرنگ میں پہل کس گروپ کی طرف سے کی گئی ہے جبکہ زرائع نے بتایا ہے کہ بچوں کی لڑائی پر پیش آیا دونوں گروپوں کے بچے آپس میں لڑ رہے تھے کہ بڑے بھی میدان میں کود پڑے اس سے پہلے بھی دونوں گرپوں کے بچے آپس میں جھگڑ چکے ہیں گزشتہ روز اچانک آمنے سامنے آنے کے بعد معاملہ طول پکڑ گیا اور فائرنگ کی زد میں ایک راہگیر بھھی زخمی ہوگیاجسے ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا ہے تاہم پولیس نے واقعہ کی ابتدائی ونوں گروپوں کے خلاف درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔