پنجاب گروتھ سٹریٹجی صوبے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی ‘ عرفان الٰہی

منگل 10 نومبر 2015 16:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عرفان الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام محکمے گروتھ سٹریٹجی کو بہتر بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کریں تاکہ تیز رفتار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ بات انہوں نے پنجاب گروتھ سٹریٹجی کی میٹنگ کی صدارت کے دوران کہی۔اس موقع پر ایڈوائزر برائے اکنامک آفئیرز ڈاکٹر اعجاز نبی، سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو، سیکرٹری ایگریکلچر محمد شہر یار سلطان، سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق، چیف ایگری کلچر ڈاکٹر غضنفر علی خان، محمود حسن، سیکرٹری عبد الجبار شاہین، سیکرٹری پنجاب وومن ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عصمت طاہرہ، علی جان خان ایم ڈی ایجوکیشن فاؤنڈیشن، عاصمہ اقبال سیکرٹری ایچ ، یو ، ڈی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد عرفان الٰہی نے کہا کہ گروتھ سٹریٹجی سے پنجاب کے تمام محکموں کی کارکردگی بہتر ہوگی اور مستقبل میں ہر کام بروقت شروع ہو سکے گا اور فنڈز کا استعمال بھی بہتر طریقے سے ہوگا۔ انہوں نے ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی وہ اپنے مستقبل کے منصوبوں کو حتمی شکل دیں اور محکمے کی ترقی کیلئے سٹرکچر کو مزید بہتر بنائیں اس کے ساتھ ساتھ تمام محکمے اپنے اپنے کور کمیٹیاں تشکیل دیں جو گروتھ سٹریٹجی پر کام کریں ۔عرفان الٰہی نے مزید کہا کہ محکمے ایک ایڈوائزری گروپ بھی تشکیل دیں جو ان کو گروتھ سٹریٹجی پر مشاورت فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :