رائٹ ٹو انفارمیشن فٹبال ٹورنامنٹ زریاب فٹبال کلب نے جیت لی

منگل 10 نومبر 2015 16:21

رائٹ ٹو انفارمیشن فٹبال ٹورنامنٹ زریاب فٹبال کلب نے جیت لی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) پہلا رائٹ ٹو انفارمیشن فٹبال ٹورنامنٹ زریاب کلب نے جیت لی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاہین کلب کو پینلٹی کک کے ذریعے پانچ چار سے شکست ، مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے قانون عارف یوسف اور نائب ناظم ڈسٹرکٹ پشاور قاسم علی شاہ نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ملک ہدایت الله ،پے کے فور فاؤنڈیشن کے سیکرٹری حیات الله سمیت دیگر اہم شخصیات موجودتھیں ۔

قیوم سپورٹس کمپلیکس فٹبال گراؤنڈ پر منعقدہ رائٹ ٹو پلے اور پی کے فور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ میں پشاور ڈسٹرکٹ کی 32 سے زائد ٹیمیں نے حصہ لیا جس کے پہلے سیمی فائنل میں زریاب کلب نے ینگ شاہین فٹبال کلب جبکہ شاہین کلب نے ملک سعد فٹبال کلب کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔

(جاری ہے)

فائنل میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہی جس کے بعد پینلٹی شوٹ کے ذریعے فیصلہ کیاگیا جس میں شاہین کلب نے چار جبکہ زریاب کلب نے پانچ گول کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی ، آخرمیں مہمان خصوصی نے تمام ٹاپ ایٹ ٹیموں میں رائٹ ٹو پلے کی طرف سے مکمل فٹبال کٹ جبکہ فاتح ٹیموں کو ٹرافیاں بھی دی گئی ۔