بین الصوبائی ووشو چمپئن شپ13سے15نومبر تک پشاور میں کھیلی جائیگی

منگل 10 نومبر 2015 16:29

بین الصوبائی ووشو چمپئن شپ13سے15نومبر تک پشاور میں کھیلی جائیگی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)بین الصوبائی ووشو(کنگفو)چمپئن شپ13سے15نومبر تک پشاور میں کھیلی جائے گی،جس میں چاروں صوبوں،فاٹا،اسلام آباد اور آزادکشمیر کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔اس میگاایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہے ،افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی قائمقام ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ خیبر پختونخوارشیدہ غزنوی ہونگی،انکے ہمراہ خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام علی بھی موجود ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود،عزیزاللہ خان ورصوبائی ووشو ایسوسی ایشن کے صدر حاجی زبیر علی اورسیکرٹری خضر اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پاکستان ووشو فیڈریشن کے نگرانی میں صوبائی ووشو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بین ا لصوبائی سطح پر ہونیوالی اس چمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئے رہائش سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،اس چمپئن شپ میں پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخوا،فاٹا،اسلام آباد اور آزادکشمیر کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔انکاکہناتھاکہ ان مقابلوں کیلئے خیبر پختونخواٹیم میں شامل کھلاڑیوں نے بھر پور تیاری کررکھی ہے ،امید ہے کہ انشاء اللہ صوبے کیلئے میڈلز جیت کر اپنااور صوبے کا نام روشن کرینگے۔