اداکارہ زارا اکبر اور گلوکارہ رابی پیرزادہ کی پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت

منگل 10 نومبر 2015 16:37

اداکارہ زارا اکبر اور گلوکارہ رابی پیرزادہ کی پاکستان مسلم لیگ (ن)میں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) ٹی وی اور اسٹیج کی نامور اداکارہ زارا اکبراور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کرلی، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ہاؤس میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اداکارہ زارا اکبراورگلوکارہ رابی پیرزادہ کو مسلم لیگ نواز کلچر ونگ کی نائب صدر مقرر کیا گیااس موقعہ پر اداکار ذوالقرنین حیدر، گلوگارسکندر بدرمیانداد اور انیقہ علی نے بھی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کی۔

(جاری ہے)

تمام فنکاروں کو ان کے عہدوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا اکبر اور رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے غور کر رہی تھیں کہ کونسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی جائے تو انہیں پاکستان مسلم لیگ نواز ہی ایک ایسی سیاسی جماعت نظر آئی ہے جو پاکستان اور فنکاروں کی بہتری کے لئے کام کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :