بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ سردی آتے ہی شہرکے مختلف مقامات میں سوئی گیس کی بندش اور پریشر کم ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا

منگل 10 نومبر 2015 16:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ سردی آتے ہی شہرکے مختلف مقامات میں سوئی گیس کی بندش اور پریشر کم ہونے کا مسئلہ شروع ہو گیا،شہریوں کے گھروں میں اب کھانا پکانا مشکل ہو گیا ہے آن لائن کے مطابق گذشتہ کئی روز سے مدن پورہ ،غلام محمد آباد ،لیاقت ٹاؤن سمیت شہرکے مختلف مقامات پر صبح اور شام کے وقت سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے جس سے صبح کے وقت بچوں کے سکول اور سرکاری ملازمین کے دفترجانے کیلئے کھانا پکانا مشکل ہو گیا ہے شہریوں ،گیس آنے کا کوئی ٹائم نہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے ،شہریوں کوسڑکوں پر آنے اوراحتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے ،ملک غفور ،حاجی یعقوب انصاری ،حاجی باؤ خاں ،دیگر نے صارفین نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اہم مسئلہ کا نوٹس لیں ،کیونکہ محکمہ سوئی گیس کے کرپٹ اہلکار ایک سازش کے تحت گھریلوں صارفین کے علاقوں کاسوئی گیس پریشر کم کرکے فیکٹریوں کو گیس فراہم کرتے ہیں وزیر اعظم اور محکمہ سوئی گیس کے اعلی احکام سے اپیل ہے کہ گیس کا پریشر ٹھیک کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :