کوئٹہ، ’آن لائن“نیوزایجنسی کے سینئررپورٹرمحمدافضل مغل گھرسے اغواء

منگل 10 نومبر 2015 16:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ”آن لائن“نیوزایجنسی کے سینئررپورٹرمحمدافضل مغل کوگھرسے اغواء کرلیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی صحافی اورپولیس موقع پرپہنچ گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تفصیلات کے مطابق پیراورمنگل کی درمیان شب 3بجے کے قریب کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں واقع گھرمیں 8سے 10نامعلوم مسلح افراد نے داخل ہوکر”آن لائن“نیوزایجنسی کے سینئررپورٹرمحمدافضل مغل کواغواء کرلیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ”آن لائن“نیوز کے بیوروچیف اوردیگرسٹاف موقع پرپہنچے اورساتھ ہی پولیس بھی پہنچ گئی پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی واضح رہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلح افراد کسی صحافی کے گھرمیں داخل ہوکر ان کواغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے اس سے قبل ”آن لائن“نیوزایجنسی کے دفترمیں فائرنگ کرکے آن لائن نیوزایجنسی کے بیوروچیف شہیدارشاد مستوئی،رپورٹر عبدالرسول عرف کوکی،اکاؤنٹنٹ محمدیونس کوفائرنگ کرکے شہید کردیاجس پرصحافیوں نے شدیداحتجاج کیا۔