آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے ٹرک اینڈ ڈمپرز ایسوسی ایشن کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا

منگل 10 نومبر 2015 17:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے ٹرک اینڈ ڈمپرز ایسوسی ایشن نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں ایسوسی ایشن کی جانب سے آئی جی سندھ کو ڈرائیونگ لائسنس اور جرمانوں سے متعلق بتایا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی جی موٹروے سے بھی ٹرک اینڈ ڈمپرز ایسوسی ایشن نے ملاقات کی ہے ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطے کے لیے بھی بات کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ ڈمپرز ایسوسی ایشن نے چند روز قبل جرمانوں کے خلاف ہڑتال کردی تھی جس سے ریتی بجری کی سپلائی بھی منقطع ہوگئی تھی ۔