کراچی، ہما ری جدو جہد دین مصطفی کی سر بلندی ،ِ پاکستان کے استحکام کیلئے ہونی چاہیے،صوفی محمد حسین لاکھانی

منگل 10 نومبر 2015 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم صوفی محمد حسین لاکھانی نے کہا کہ ہما ری جدو جہد دین مصطفی کی سر بلندی اور ملک ِ پاکستان کے استحکام کیلئے ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ دیانت دار و مخلص ا فراد ہی بہتر معاشر ہ تشکیل دے سکتے ہیں ، مایوس ہونے کے بجائے غلطیو ں کی اصلاح کر کے اپنے بہتر مستقبل کیلئے کوشش کی جائے۔

انہوں نے جامعہ شھدائے میلاد لائنزایریا میں جما عت اہلسنّت کے عہدِ داران کے اجلاس سے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہاکہ آپس کے اختلافات بھلا کر حُب ِ رسول کی بنیا د پر یکجا ہونا ہو گا۔ اجلاس میں ڈاکٹر فرید الدین قادری ،مولانا عبد الحفیظ معارفی،مفتی ناصر خان ترابی،علامہ رئیس احمد ،مولانا الطاف قادری ،مولانا عباس علی قادری ،سید راشد علی ،غفران احمد نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر بھر میں علاقائی سطح پر درس قرآن و حدیث،محا فل وکانفرنسزکے ذریعے یومِ امام احمد رضا بریلوی ؒاور جشنِ عید میلا د النبی اشاندار انداز میں منانے کیلئے بھر پور مہم چلائی جائے گی۔ اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہارکیا کہ کراچی غلامان مصطفی ا کا شہر ہے ہم عظمت مصطفی ا کے عَلم کو بلند رکھنے کیلئے کسی قربا نی سے دریغ نہیں کر یں گے ۔

جما عت اہلسنّت کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید الدین قادری نے کہا کہ آج اسلام کے سنہرے اصولوں کو فرا موش کر کے ہم ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں ،اب بھی وقت ہے عزم ِ نو کے ساتھ اتحا د ،یقین محکم کا بھولا سبق یا د کر کے اقوام عالم میں سربلندی حا صل کر سکتے ہیں۔ مقررین نے کہاکہ نبی کریم ا کے امتی ہو نے کا اولین تقاضا ہے کہ آپس میں اخوت و محبت ،بر داشت اور تعاون کی فضا کو پر وان چڑھاکرزبان ، رنگ و نسل اور علاقائی تعصبات کو ختم کرنے کی کوشش کی جائیں۔

اپنے اسلا ف کی تعلیما ت پر عمل کر کے ہی ہم اپنی قومی ،ملی اور انفرادی زندگی میں انقلابی تبدیلی لا سکتے ہیں ۔اجلاس میں مولانا عاشق سعیدی،جمیل امینی،سلیم الدین شیخ، مظہر الدین قادری ، مولانا سعید قاسمی،مولانا بلال ترابی،میر غالب شاہ،آصف قادری،حا فظ ارشاد احمد ،محفوظ علی خان ،شفیع قادری،ارشاد علی قادری و دیگر بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :