اسپین ٗ بحریہ نے لیبیا سے یورپ آنے والے 500تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچالیا

منگل 10 نومبر 2015 17:35

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) اسپین کی بحریہ نے لیبیا سے یورپ آنے والے 500تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچالیا ٗبچ جانے والے افراد میں مرد ، خواتین ، کم عمر نوجوان اور2 بچے شامل ہیں ٗان میں سے اکثر افراد نے لائف جیکٹس پہن رکھی تھیں ٗتارکین وطن 20میٹر لمبی ایک کشتی میں سوار ہو کر بحر میڈیٹرین کو عبور کرکے یورپ کے ممالک جانا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

بحریہ کے ریسکیو آپریشن میں 6گھنٹے لگے ٗ ایک سومالی خاتون نے بچی کو بھی کشتی میں ہی جنم دیا۔ اب تک تقریباً تین ہزار تارکین وطن مختلف سمندری راستوں سے یورپ آتے ہوئے خطرناک لہروں کی نذر ہوکر اپنی جانیں گنواچکے ہیں ٗ 7لاکھ افراد ایسے بھی ہیں جو یورپ پہنچنے میں کامیاب رہے ۔

متعلقہ عنوان :