لاہور پولیس کا ڈکیتی واقعہ پر نجی بینک کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا

منگل 10 نومبر 2015 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) لاہور میں ہونے والی ڈکیتی پر لاہور پولیس نے نجی بینک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ نجی بینک کی برانچ سے اے ٹی ایم میں پیسے بھرے جاتے تھے اور کل شام جب کیش آیا تو منیجر کی غیر موجودگی میں ہی گنتی کی گئی۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس کے مطابق سٹیٹ بینک کو نجی بینک کی برانچ سیل کرنے کے بارے میں خط لکھا جائے گا‘بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ بات بھی واضح ہو گئی ہے کہ نجی بینک کے گارڈ نے ہی ڈکیتی میں کردار ادا کیا اور رات کو اپنے ساتھیوں کو دروازہ کھول کر اندر بھیجا اور ان کی رہنمائی بھی کرتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بینک گارڈ اصغر کلرکہار کا رہنے والا ہے جو 3 ماہ پہلے بھرتی ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :