دھرنو ں کی سیا ست نے ملک کو نقصان پہنچا یا منصو بے تاخیر سے شرو ع کر نے پڑے، قوم ان لوگوں کا محا سبہ کرے،نواز شریف

بجلی کی منصوبوں کے مکمل ہو تے ہی کسان کا ٹیو ب ویل بھی چلے گا،سستی بجلی بھی ملے گی، ہزاروں لو گوں کو روز گا ر ملے گا، ملک میں خو شحا لی اور ترقی ہو گی،پتوکی کے قریب 1223میگا وا ٹ بلو کی پا ور پلا نٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

منگل 10 نومبر 2015 19:56

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دھرنو ں کی سیا ست نے ملک کو نقصان پہنچا یا جس کی وجہ سے منصو بے تاخیر سے شرو ع کر نے پڑے، قوم دھرنوں کی سیا ست کرنے والو ں کا محا سبہ کرے،دیانتداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف منصوبوں میں 300ارب روپے کی بچت کی گئی ہے، بجلی کی منصوبوں کے مکمل ہو تے ہی کسان کا ٹیو ب ویل بھی چلے گا اور ان کو سستی بجلی بھی مہیا کی جا ئے گی کا خا نوں کو بجلی ملنے سے ہزاروں لو گوں کو روز گا ر ملے گا بے روز گا ری کا خاتمہ ہو گا، ملک میں خو شحا لی اور ترقی ہو گی۔

منگل کو یہاں پتو کی کے نو احی علا قہ واں آدھن کے قریب 1223میگا وا ٹ بلو کی پا ور پلا نٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے وزیراعظم نے کہا کہ 2017تک بلوکی پا ور پلا نٹ منصو بہ سے بجلی کی پیدا وار شروع ہو جا ئے گی جس سے لاکھوں گھروں کو بجلی مہیا ہوگی انھوں نے کہا کہ کم لا گت سے یہ منصو بے شروع کئے گئے ہیں اور ان منصو بو ں میں صا ف اور شفاف انداز میں کام ہو ا اور کسی سے بھی کمیشن نہیں ما نگا ان منصو بوں میں 300ارب روپے کی بچت کی گئی ہے اوراس سے بچا ئی گئی رقم دیگر ترقیا تی منصو بوں میں خرچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پا کستان کی تاریخ میں انوکھی مثال ہے کہ دیا نتدار ی اور ایماندا ری سے اتنی بچت کی گئی ہے انھوں نے کہا کہ ان منصو بوں کے مکمل ہو تے ہی کسان کا ٹیو ب ویل بھی چلے گا اور ان کو سستی بجلی بھی مہیا کی جا ئے گی کا خا نوں کو بجلی ملنے سے ہزاروں لو گوں کو روز گا ر ملے گا بے روز گا ری کا خاتمہ ہو گا ملک میں خو شحا لی اور ترقی ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ اب پا کستان ترقی کی شاہرا ہ پر نکل چکا ہے انشاﷲ 2018تک ملک میں بجلی او رگیس کی لو ڈشیڈنگ نہیں ہو گی دھرنوں نے ملک کو نا قا بل تلا فی نقصان پہنچا یا مگر اب ایسا نہیں ہو نے دیا جا ئے گا انھوں نے کہا کہ کسان پیکج کو رکو انے کے لئے دھرنے والوں نے بڑی سا زشیں کی مگر ہم نے امدادی رقوم تقسیم کر کے کسا نوں سے کیا گیا وعدہ پو را کر دیا انھوں نے کہا کہ رو ئی اور چا ول کے کا شت کا روں کو جو نقصان ہو ا حکومت پیکج کے ذریعے ان کی امداد کر رہی ہے انھوں نے کہا کہ ہم نعرے نہی عملی اقدما ت پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کے پی کے میں نیا پاکستان ہم بنا رہیں رہے انھوں نے کہا کہ لا ہورسے ملتان مو ٹر وے کا سنگ بنیا د اگلے ما ہ رکھوں گا اور ملتا ن سے کرا چی تک جا ئے گی انھوں نے کہا کہ کرا چی کے حالا ت میں بہتری آرہی ہے انشاﷲ مشکلا ت کے با وجود ملک کی خدمت کریں گے اس مو قع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا ز شریف نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ میاں صا حب بلدیا تی الیکشن میں عوام نے کھلے دل سے آپ پر اعتما د کا اظہا ر کیاہے آپ پا کستان کی معیشت کو مضبو ط کر نے کے لئے اپنی جدو جہد جا ری رکھیں انھوں نے کہا کہ اب ہمیں کا م کام کام اور محنت محنت اور صرف محنت کر نی ہے دن را ت کام کرنا ہو گا جس سے ملک ترقی کر ے گا اور خو شحا لی آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :