Live Updates

تحریک انصاف روایتی سیاست کی بجائے ملک کے اداروں کے استحکام اور عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے،فضل محمد خان

منگل 10 نومبر 2015 20:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) صوبائی ارگنائزر فضل محمد خان، صوبائی وزیرتعلیم عاطف خان اور ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف روایتی سیاست کی بجائے ملک کے اداروں کے استحکام اور عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے ۔قائد تحریک انصاف عمران خان واحد سیاستدان ہیں۔

جن کا دامن کرپشن اور بد عنوانی سے پاک ہے۔ اور وہی ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ خیبرپختونخواہ میں کرپٹ سیاستدانوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ جس سے بوکھلا کر کرپٹ مافیا شور مچارہا ہے۔ وہ گزشتہ روز گوجر گڑھی میں مردان کی ممتاز سماجی شخصیت ، جمعیت علماء اسلام کے سابقہ تحصیل اُمیدوار شمشیر علی، ولی رحمان اور تمریز خان نے اپنے خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے مقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

جلسے سے، ایم این اے علی محمد خان، ذاہد خان درانی ایم پی اے، تحصیل ناظم اعلیٰ ایوب خان اور پارٹی میں شامل ہونے والے شمشیر خان نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا کہ تحریک انصاف روایتی سیاست کی بجائے ملک کے اداروں کے استحکام اور عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔ اس مقصد کیلئے عوام دوست قانون سازی کی گئی ہے۔

جس سے اور لوٹ مار کے دروازے بند کئے گئے ہیں۔ اب کوئی بھی سرکاری ادارہ عوام سے کچھ نہیں چھپا سکتا۔ بلکہ ایک عام شہری بھی ہر قسم کے معلومات تک رسائی رکھتا ہے۔ اور سرکاری افسروں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنادیا گیا ہے۔ احتساب کمیشن مکمل طور پر آذادہے۔ اور اس کو موجودہ حکومت کے وزراء اور اراکین اسمبلی کو گرفتار کرنے کی طاقت حاصل ہے۔ اور یہاں تک کہ وہ وزیر اعلیٰ سے بھی پوچھ گچھ کرسکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سابقہ دور کے ایک ایک وزیر اور مشیر کرپشن کا اعتراف کررہا ہے۔ اس سے بڑے لوگوں کی کرپشن کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی ارگنازئر فضل محمد خان نے کہا کہ پختونوں کے نام نہاد رہنماوں نے ہمیشہ پختونوں کے حقوق کا سودا کیا۔اور گزشتہ پانچ سال میں ان کے کرپشن کے داستانوں سے پوری دنیا واقف ہے۔

پاکستان تحریک انصاف قومی دولت لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی وصول کریگی۔اور کرپٹ مافیا کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پارٹی میں ڈسپلن پر کوئی سودا بازی نہیں ہوتی اور ڈسپلن کیخلاف ورزی کرنے والوں کا انجام سب کے سامنے ہے۔ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے کہا کہ پختون قوم کو مختلف نعروں کے ذریعے دھوکہ دیا گیا لیکن اب عوام سیاسی طور پر باشعور ہوچکے ہیں۔

اورعوام کو تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی کے 26 میں تحریک انصاف کا گراف روز بروز بڑھ رہا ہے۔ جس سے سیاسی مخالفین بوکھلاٹ کا شکار ہے۔اُنہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارکبا ددی۔اور کہا کہ تحریک انصاف میں ہر سطح پر ان کو حوصلہ افزائی ملے گی۔اور تبدیلی کے اس سفر میں ہمارے شانہ بشانہ ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :