اسلام آباد، منشیات کیس کے ملزم پر الزام ثابت نہ ہونے پر بری کردیا گیا

منگل 10 نومبر 2015 20:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے منشیات کیس کے ملزم پر الزام ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اجمل خان کی عدالت نے منشیات کیس کے ملزم کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم اکرام خان پر بجرم 9C کا الزام ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔ واضح رہے کہ ملزم پر رواں سال اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں 1020 گرام بجرم چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :