دنیا کا سب سے بڑا آئی فون پاس کوڈ

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 10 نومبر 2015 21:02

دنیا کا سب سے بڑا آئی فون پاس کوڈ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10نومبر۔2015ء)دنیا میں بہت سے ایسے افراد ہیں جو اپنے آئی فون یا دوسرے فونز پر پاس کوڈ نہیں لگاتے لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو اپنا ڈیٹا دوسروں سے بچانے کے لیے حد درجہ محتاط ہوتے ہیں۔ایسے ہی ایک شخص کو شوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ۔ مذکورہ شخص دوران سفر اپنے فون کو کھولنے کے لیے جو پاس کوڈ استعمال کرتا ہے، اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ شاید دنیا کا سب سے بڑا پاس کوڈ ہے۔

(جاری ہے)

اتنے بڑے پاس کوڈ سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس نے اس پاس کوڈ کو یاد کیسے رکھا ہوگا۔ یوٹیوب پر ویڈیو دیکھنے والے بہت سے افراد نےویڈیو دیکھ کر پاس کوڈ معلوم کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایک صارف نے 60 سے زیادہ اعداد پر مشتمل ایک پاس کوڈ پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہے پاس کوڈ 197712311199925255 2622115104104 1881041911073923021501231287365ہے اور دوسرے صارف محمد حنیف کا کہنا ہے کہ پاس کوڈ437385629847198472198247219847129856189317519284729814712984712984721847129 ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا نوجوان مستقبل میں ٹچ آئی ڈی فون خرید لے اور پاس کوڈ کی جگہ فنگر پرنٹ استعمال کرے ،جس سے دوسرے لوگ چھپ کر اس کا پاس کوڈ دیکھنے کی زحمت سے بچ جائیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu