پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبوں سے متعلق 15مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

ہمارا مقصد پاکستان میں خوشحالی کو فروغ دینا ہے، سینیٹر طلحہ محمود کا تقریب سے خطاب

منگل 10 نومبر 2015 21:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان چین اقتصادی راہداری کونسل کے ذریعے پاکستان اور چین کے عہدیداران نے توانائی، تعمیراتی اور دیگر شعبوں میں تعاون اور منصوبوں پر کام کے حوالے سے 15مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

منگل کو نیشنل پریس کلب میں ایک تقریب کے دوران دستخط کئے گئے، اس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحہ اور چین کی 500بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سربراہ مسٹر سیانگ بھی موجود تھے، دونوں نے اس حوالے سے دستاویزات پر دستخط کئے۔

اس موقع پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحہ نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان میں خوشحالی کو فروغ دینا ہے اور اس پراجیکٹ کو کامیاب بنانا ہے، ہمارے ملک میں مزید بہتر کام ہو رہے ہیں جو ہمارے ملک کی ترقی کا ذریعہ ہے، تمام پاکستان میں آنے والی کمپنیوں کی سیکیورٹی اور ہر طرح سے ان کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :