قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کی جانب سے حکومتی رکن اسمبلی تہمینہ دولتانہ کی سرزنش پر دونوں کے درمیان جھڑپ

جو ارکان بلدپریشر کے مرض میں مبتلا ہیں وہ اپنی میڈیسن ساتھ لایا کریں، مرتضیٰ جاوید عباسی ،ارکان کا نہیں آپ کابلڈ پریشر درست نہیں، اسے درست رکھیں،تہمینہ دولتانہ کابرجستہ جواب

منگل 10 نومبر 2015 21:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں منگل کو ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے رکن اسمبلی تہمینہ دولتانہ کی سرزنش پر دونوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی، ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ جو ارکان اگر بلدپریشر کے مرض میں مبتلا ہیں وہ اپنی میڈیسن ساتھ لایا کریں، تہمینہ دولتانہ نے برجستہ جواب دیا کہ ارکان کا نہیں آپ کابلڈ پریشر درست نہیں، آپ اپنا بلڈ پریشر درست رکھیں۔

(جاری ہے)

منگل کو فاٹا رکن اسمبلی شہاب الدین نے ڈپٹی سپیکر کی طرف سے فلور نہ ملنے پر احتجاج کیا تو تہمینہ دولتانہ ان کے حق میں اٹھ کھڑی ہوئیں اور ڈپٹی سپیکر کو کہا کہ سپیکر صاحب شہاب الدین کو فلور دیں جس پر سپیکر خفا ہو گئے اور کہا کہ آپ کی سفارش کی ضرورت نہیں، میں وسے بھی انہیں فلور دے رہاتھا، ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ اگر ارکان کا بلڈ پریشر نارمل نہ ہو تو وہ فشار خون کی ادویات ساتھ رکھا کریں، ڈپٹی سپیکر کے اس جملے پر تہمینہ دولتانہ بھڑک اٹھیں اور سپیکر کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا نہیں آپ کا بلڈ پریشراب نارمل ہے آپ بلڈ پریشر نارمل رکھا کریں۔