سرگودھا بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 10 نومبر 2015 21:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) تعلیمی بورڈ سرگودھا نے امتحانات میٹرک کلاس نہم و دہم سالانہ 2016؁ء کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے محکمہ تعلیمی بورڈ سرگودھا کے ذرائع کے مطابق امتحانات یکم مارچ 2016؁ء سے متوقع ہیں جس کیلئے سنگل فیس کیساتھ داخلہ فارم 11 نومبر سے 14 دسمبر 2015؁ء تک دو گنا فیس کیساتھ 23 دسمبر 2015؁ء جبکہ تین گنا فیس کیساتھ 31 دسمبر 2015؁ء تک جمع کروائے جاسکیں گے گورنمنٹ اداروں کے ریگولر امیدواران سنگل فیس سے مستثنیٰ ہیں جبکہ پارٹ سیکنڈ کلاس دہم کے امیدوار 295 روپے پروسیسنگ فیس اور 600 روپے اجرائے سند فیس جمع کرانے کا پابند ہونگے اسی طرح پرائیویٹ پہلی مرتبہ امتحان دینے میں شامل ہونیوالے امیدواران دآخلہ فیس کیساتھ مبلغ 850 روپے رجسٹریشن فیس بھی جمع کرائینگے۔