موٹر سائیکل سواروں نے کار سوار لوٹ لیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 10 نومبر 2015 22:06

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء ) تین کس نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر کارسوار سے نقدی موبائل فون چھین لیا ۔

(جاری ہے)

چک نمبر333گ ب کا رہائشی نثار احمد ولد بشیر احمد گاڑی نمبری2990-FDTمیں سوار آرہا تھاکہ کمالیہ روڈ بائی پاس کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر نقدی 60ہزار روپے موبائل فون چھین لیا اور چھینی گئی نقدی سمیت فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔