ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی سی ڈی اے کو وفاقی دارلحکومت میں کھوکھوں کیخلاف آپر یشن روکنے کی ہدایت

غیر قانونی طور پرمنسوخ کی جانیوالی لیزیں فوری بحال ،جن لوگوں کا آپر یشن سے نقصان ہوا ازالہ کیا جائے ، مرتضیٰ جاوید عباسی

منگل 10 نومبر 2015 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں کھوکھوں کے خلاف آپریشن کو فوری طور پر روکنے اور غیر قانونی طور پرمنسوخ کی جانے والی لیزوں کو فوری طور پر بحال کرنے اور جن لوگوں کا اس آپر یشن کی وجہ سے نقصان ہوا ہے کا ازالہ کرنے کی ہدایت۔

یہ ہدایت انہوں نے ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔انہوں نے یہ ہدایت اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اﷲ ، عبدلمجید خان خانان خیل، میاں عبد ا لمنان اور ڈاکٹر عمران خٹک کی جا نب سے پیش کیے جانے والے تو جہ دلاؤ نوٹس پر دی جو سال 1967تا 2000کے دوران اسلام آباد میں الاٹ کئے گئے کھوکھوں کی الاٹمنٹ سی ڈی اے کی جانب سے منسوخ کیے جانے سے متعلق تھاپر دی ڈپٹی سپیکر نے کھوکھوں کے مسمار کرنے کے معاملے کو ایک انتہائی عوامی نوعیت کا مسئلہ قر ار دیتے ہوئے اس کو حل کرنے کے لیے اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل 10رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں 5 اراکین حکومتی جماعت اور 5اراکین اپوزیشن جماعتوں کے شامل ہونگے۔خصوصی کمیٹی چھ دن کے اندر سارے معاملے کی تحقیقات کرکے ہاؤس کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے بھی بحث میں حصہ لیا اور اسے غریب عوام کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کمیٹی کی تشکیل کی حمایت کی۔