ایف بی آر نے لیسکو میں کروڑوں روپے کے غبن کی تحقیقات کا آغاز کردیا

اسٹنٹ ڈائریکٹر جمیل خاں میو انکوائری آفیسر مقرر ،پھول نگر ڈویژن میں 11کروڑ روپے کا غبن کیا گیا

منگل 10 نومبر 2015 22:25

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) میں کروڑوں روپے کے غبن کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ز لیسکو مصدق ملک کی ہدایت پر لیسکو میں کروڑوں روپے کے غبن کی تحقیقات آغا ز کرتے ہوئے اسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے جمیل خاں میو کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ۔ایف آئی اے کے مطابق لیسکو پھول نگر ڈویژن میں ریونیوآفیسر کی ملک بھگت سے 11کروڑ روپے کا غبن کیا گیا جس پر ایف آئی اے ریونیور آفیسر محمد فاروق کو معطل کرتے ہوئے لیسکو سے ریونیو کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :