ساہیوال ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ‘ سڑکوں پر گڑھے کے باعث حادثات روزانہ کامعمول بن گئے

شہریوں سے کمشنر وڈی سی اوسے نوٹس لینے کامطالبہ

منگل 10 نومبر 2015 22:32

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) ساہیوال میں مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ‘ سڑکوں پر کھڈوں کے باعث حادثات روزانہ کامعمول بن گئے ‘ کمشنر وڈی سی اوسے نوٹس لینے کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے مختلف مقامات پر مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں اوربڑے بڑے کھڈے بنے ہوئے ہیں جس کے باعث آئے روز عوام حادثات کا شکارہورہے ہیں اس بارے میں ٹی ایم اے افسران ودیگر متعلقہ افسران کوتوجہ دلائی گئی لیکن کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔

فتح شیرکالونی کی مین سڑک ‘ ڈی پی ایس قبرستان روڈ اور دیگرمختلف روڈ زٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں۔ قبرستان ڈی پی ایس روڈپر لوگوں نے مٹی ڈال کر کھڈے پرکردیئے لیکن گاڑیاں گزرنے کے بعددھول اڑنے سے سکولوں کے بچے انتہائی پریشان ہیں۔ مختلف حلقوں نے کمشنر اورڈی سی اوساہیوال سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :