نیب نے شکایات کوجلد نمٹانے کیلئے انفراسٹرکچراورکام کے طریقہ کار میں بہتری لائی ، شکایات کی تصدیق سے انکوائری،انویسٹی گیشن اوراحتساب عدا لت میں قانون کے مطابق ریفرنس دائر کرنے کیلئے دس ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے

منگل 10 نومبر 2015 22:34

اسلام آبا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب )کے قائم مقائم چیئرمین محمد امتیازتاجورکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب نے شکایات کوجلد نمٹانے کیلئے انفراسٹرکچراورکام کرنے کے طریقہ کار میں بہتری لائی ، شکایات کی تصدیق سے انکوائری اور انکوائری سے لے کر انویسٹی گیشن اوراحتساب عدا لت میں قانون کے مطابق ریفرنس دائر کرنے کے لئے دس ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے، سماجی اقتصادی اور ٹیکنالوجیکل ضروریات کے مد نظر انویسٹی گیشن آفیسرز کے کام کرنے کے معیاری طریقہ کار کے ازسرنو جائزے سے علاقائی دفاتر کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی ۔

منگل کو یہاں نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو ا جس میں چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی ہدایت پر ملک بھر سے کرپشن کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے نیب کے علاقائی دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی ہدایت پر نیب نے شکایات کوجلد نمٹانے کیلئے انفراسٹرکچراورکام کرنے کے طریقہ کار میں جہاں بہتری لائی وہاں شکایات کی تصدیق سے انکوائری اور انکوائری سے لے کر انویسٹی گیشن اوراحتساب عدا لت میں قانون کے مطابق ریفرنس دائر کرنے کے لئے دس ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے ۔

دور حاضر کے سماجی اقتصادی اور ٹیکنالوجیکل ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے نیب نے انویسٹی گیشن آفیسرز کے کام کرنے کے معیاری طریقہ کار کا ازسرنو جائزہ لیا جس سے علاقائی دفاتر کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی سینئر سپروائزری افسران کے تجربے اور اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام قائم کیاہے اس سے تحقیقات کا معیار بہتر ہوگا اور تفتیشی افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بہتری آئے گی اجلاس میں بتایا گیا کہ چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی ہدایت پرجائزہ اورنگرانی کا موثر نظام وضع کیا گیاہے اس نظام کے تحت تمام شکایات انکوائریوں، انوسٹی گیشن، احتساب عدالتوں میں ریفرنس، ایگزیکٹو بورڈ، ریجنل بورڈز کی تفصیل ، وقت اور تاریخ کے حساب سے ریکارڈ رکھنے کے علاوہ موثر مانیٹرنگ اینڈ اولیویشن سسٹم کے ذریعہ اعدادوشمار کا معیاراور مقدار کا تجزیہ بھی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے نیب افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کے لئے بھی نظام وضع کیا گیاہے ۔

نیب راولپنڈی اسلام آباد بیورو میں نیب کی اپنی فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے اس لیبارٹری میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیئے کی جدید سہولیات میسر ہیں قائم مقام چیئرمین نیب محمد امتیاز تاجور ڈی جی آپریشن نیب کوعلاقائی بیوروز کے ڈائریکٹرز جنرل کے ساتھ رابطے بڑھانے اور چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی ہدایات پر من وعن عمل کرنے کی ہدایت کی جس سے نیب میں مختلف سطحوں پر نظم ونسق میں تعاون اور نگرانی میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :