وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے دیوالی کی موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد

منگل 10 نومبر 2015 22:37

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو اپنی اور پی پی پی کی جانب سے مبارکباد دی ہے اور کہا کہ ہندو برادری پی پی کے ساتھ ساتھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی ترقی ، جمہوریت کی بحالی اور معیشت کی مضبوطی کے لئے دی گئی قربانیاں اور کی گئی جدوجہد قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیوالی کے اس خوشی کے موقع پر ہم ہندو برادری کے ساتھ برابر شریک ہیں اور ہم اس خوشی میں ان کے ساتھ ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ کے اندر پی پی حکومت ہندو برادری اور دیگر اقلیتوں کے تمام حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی ، انہوں نے کہا کہ پی پی حکومت نے پہلے ہی اقلیتی برادری کے نمائندوں کو حکومت اور دیگر انتظامی اداروں میں نمائندگی دے رکھی ہے اور ان کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :