اسلام آباد، پولیس اور رینجرز کا مختلف علاقوں میں سر چ آ پر یشن،08 مشتبہ افرادزیر حراست ، اسلحہ بر آمد

منگل 10 نومبر 2015 22:49

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء ) اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز کے افسران و جو انو ں کا سید پو ر ، نو ر پو ر شاہا ں ، مسلم کا لو نی ، ڈھو ک بادام اور گردو نواح کے علاقوں میں گر ینڈ اور ٹا ر گٹیڈسر چ آ پر یشن،08 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا ،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمو نیشن اور06مو ٹر سائیکل بدوں کا غذات قبضہ پولیس میں لیے گئے ، 180 سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا ۔

ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ سر چ آپر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آ باد کی خصوصی ہدایات پرسکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے سرچنگ و کومنگ کا ایک جامع پلان تشکیل دے دیا ہے جس کے تحت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جا ری ہے۔

(جاری ہے)

ا س پلان کے مطابق گزشتہ روز پا کستا ن رینجر ز اور اسلام آ باد پو لیس کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ کو ہسار ،تھا نہ سیکرٹر یٹ ،تھا نہ بھارہ کہو کے علا قوں سید پو ر،نو ر پو رشاھا ں ، مسلم کا لو نی، ڈھو ک با دام اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن کیا ۔ دوران سر چنگ08 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے 06 موٹر سائیکلز بد وں کا غذات، ایک عدد رائفل ما ر ک فور معہ 130روند ، ایک عدد پسٹل 9MMمعہ 09روند بر آمد کرلیے،180سے زائد گھر وں کو سرچ کیا گیا ۔

مشتبہ افراد سے تحقیقا ت جا ری ہیں ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ایس ایس پی اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔