عارفوالا،ایک ہفتے میں خواتین کی 3بوری بند لاشیں برآمد ،عوام میں شدید خوف و ہراس

منگل 10 نومبر 2015 22:50

عارفوالا،ایک ہفتے میں خواتین کی 3بوری بند لاشیں برآمد ،عوام میں شدید ..

عارفوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء)عارفوالا میں آٹھ یوم کے اندر خواتین کی تین بوری بند لاشیں برآمد ،پولیس بوری بند لاشوں کی شناخت کرنے میں ناکام ،عوام میں شدید خوف و ہراس۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر کو ساہیوال روڈ کے نواحی گاؤں 145/EBکے قریبی کھیتوں سے نامعلوم مسخ شدہ بوری بند لاشیں ملیں ،ابتدائی رپورٹ کے مطابق ،لاشیں تقریباً30سالہ خاتون و آٹھ سالہ بچی کی معلوم ہوتی ہیں ،دونوں لاشوں کو نامعلوم افراد نے قتل کر کے ایک ہی بوری میں مکئی کی فصل میں پھینکا ہوا تھا ،لاشوں سے اُٹھنے والے طعفن کی وجہ سے عوام نے پولیس تھانہ صدر کو اطلاع دی ،پولیس نے دونوں لاشیں میڈیکل کرانے کے بعد بلدیہ عارفوالا کے حوالے کر دیں جنہیں امانتاً سپرد خاک کر دیا گیا ،واضع رہے آٹھ یوم قبل بوریوالا روڈ سے بھی نامعلوم خاتون کی بوری بند لاش ملی تھی ،یکے بعد دیگرے خواتین کے بوری بند لاشیں ملنے سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔