بھارت پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے ، پاکستان کو اس کا جواب دینا پڑے گا،پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں
بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی صحافیوں سے گفتگو
منگل 10 نومبر 2015 22:50
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) بھارت کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے اور وہ اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار ہے۔ منگل کو یہاں دیوالی ملن کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اور ہم اس کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں لیکن پاکستان کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔
نیپال کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان کی طرح نیپال سے بھی اچھے اور خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔ بھارتی وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے سب کچھ کریں گے۔ ایک سوال پر سنگھ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اتحادی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، ہمارا اتحاد جاری رہے گا۔(جاری ہے)
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ایسے واقعات ماضی میں پیش آتے رہے ہیں لیکن سب کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ان مظاہروں میں صرف مٹھی بھر لوگ موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور جب سے این ڈی اے کی حکومت آئی ہے تو اس دوران مقبوضہ کشمیر میں کالعدم لشکر طیبہ ، حزب المجاہدین اور دیگر تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 106 افراد کو ختم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013میں 277دراندازی کے واقعات پیش آئے، جن میں صرف 97کامیاب ہوئے اور سیکیورٹی فورسز نے اس دوران 67دراندازوں کو ہلاک کردیمزید بین الاقوامی خبریں
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.