دیامر بھاشا ڈیم کے نام پر 232ارب روپے کی بندر بانٹ کی گئی ہے ،اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کہیں نظر نہیں آرہا ،شیخ غلام محمد فخرالدین کے مشن کو زندہ رکھیں گے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ امین شہیدی کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب
منگل 10 نومبر 2015 22:52
سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سکریڑی و معروف عالم دین علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کے نام پر 232ارب روپے کی بندر بانٹ کی گئی ہے ،اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کہیں نظر نہیں آرہا ۔شیخ غلام محمد فخرالدین کے مشن کو زندہ رکھیں گے ۔ منگل کوشیخ غلام محمد فخرالدین کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے بحران نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے ۔
اور حکمرانوں نے دیامر بھاشا ڈیم کو جلد تعمیر کر کے بحران پر قابو پانے کی بجائے دیامر بھاشا ڈیم کے نام پر 232ارب روپے کی بند ر بانٹ کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو وفاقی پارٹیاں سبز باغ دکھا کر اور آئینی حقوق کی فراہمی کے نام پر مسلسل بے وقوف بنا کر اقتدار حاصل کر رہی ہیں ۔(جاری ہے)
لیکن 68سال سے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں ۔
امین شہیدی نے کہا کہ پاک چائنا اکنامک کویڈور منصو بے میں حکومتی دعوے اور یقین دہانیاں اپنی جگہ لیکن زمینی حقائق ہیں کہ اس کثیر المقاصد منصوبے میں گلگت بلتستان کہیں پر بھی نظر نہیں آرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں کی نیت صاف ہے اور انہیں جی بی کے عوام سے دلچسپی ہے تو وہ حویلیاں اور ڈی آئی خان کے جلسوں کی طرح اکنا مک کوریڈور میں گلگت بلتستان کو شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیوں نہیں کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے اپنی ویب سائیٹ پر 550پاکستانی حجاج کی شہادت کی فہرست دی ہے ۔جبکہ پاکستان بے غیرت وزیر یہ تعداد 40ہی بتا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سعودی فرمان رواؤں سے میاں محمد نواز شریف کے پہلے ذاتی تعلقات تھے اب رشتہ داری بھی ہو گئی ہے کم از کم اسی رشتہ داری کے ناطے پاکستانی حجاج کی میتیں تو واپس کرتے ۔انہوں نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر شیخ غلام محمد فخرالدین ملت کا اثاثہ تھے اور گلگت بلتستان خصوصا سکردو میں دین الہیٰ کی ترویج خصوصا جی بی کے حقوق کیلئے ایک موثر اور توانا آواز تھے انکی شہادت کا خلا کبھی پُر نہیں ہوگا۔ تا ہم انکے مشن کو ہر صورت میں زندہ رکھیں گے ۔امام جمعہ و الجماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ شیخ غلام محمد جیسی شخصیات کی موت پوری قوم کیلئے ناقابل برداشت صدمہ ہے ۔انہوں نے اپنی مختصر سی عملی زندگی میں جس قدر صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا اسکی مثال نہیں ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسی نا بضہروز گار شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں اور ہمیں انکی اچانک موت کا دکھ اور رنج ہے تا ہم مشیت الہیٰ کے آگے تسلیم ورضا اور صبر کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ۔تعزیتی ریفرنس سے صدر پریس کلب محمد حسین آزاد سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.