پارٹی کی جانب سے 22نومبر کو نوشکی میں تاریخی جلسہ عام ہوگا، سیاسی و قبائلی عمائدین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، بلوچستان نیشنل پارٹی

منگل 10 نومبر 2015 23:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے 22نومبر کو نوشکی میں تاریخی جلسہ عام منعقد کیا جائیگا جس سے سیاسی و قبائلی عمائدین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ 28اور 29نومبر کو پارٹی کا مرکزی کونسل سیشن کوئٹہ میں منعقد ہوگا 2روزہ بند اجلاس کی صدارت پارٹی کے مرکزی آرگنائزر سردار اختر جان مینگل کریں گے جس میں بلوچستان سمیت مجموعی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث کی جائیگی جبکہ نو منتخب مرکزی عہدیداروں کی حلف برادری بھی ہوگی بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی کونسل سیشن ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جس وقت بلوچستان کے حالات مخدوش اور جملہ مسائل کا سامنا ہے ان حالات میں پارٹی کا دو روزہ بند اجلاس جس میں بلوچستان ، ملکی و بین الاقوامی کونسلران شرکت کریں گے بلوچستان کی سیاسی حالات سمیت پارٹی کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے اور پارٹی آئین میں ترامیم اور بہت سے اہم تنظیمی فیصلے کئے جائیں گے ان حالات میں چوتھی مرکزی قومی کونسل سیشن اہمیت کا حامل ہے اور بلوچستان و بلوچ سیاست میں سنگ میل ثابت ہو گا پارٹی بیان میں تمام اضلاع کے ضلعی عہدیداروں و کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ضلعی کونسل کا اجلاس بلا کر مرکزی سرکولر میں مرکزی کونسلران کی تعداد کے مطابق مرکزی کونسلران کے چناؤ کا عمل جلد یقینی بنائیں اور کونسل سیشن کے حوالے سے فوری تیاریوں کو حتمی شکل دیں اور جن ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز نے اپنے ضلعی رپورٹ ارسال نہیں کئے فوری طور پر مرکز کو ارسال کریں بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ قوم نے جس انداز میں پارٹی کی تنظیم کاری کے دوران بھرپور انداز میں شرکت کر کے ثابت کروایا کہ بی این پی ہی بلوچ کی نجات دہندہ تنظیم ہے اور یہی پارٹی بلوچ قومی مفادات کی دفاع ، سرزمین کے بقاء اور جملہ مسائل کے حل کیلئے جمہوری انداز میں ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کے ساتھ جدوجہد کر رہی ہے اسی پاداش میں پارٹی کو مختلف ادوار میں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی لیکن اس کے باوجود پارٹی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں تمام مشکلات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا اور جدوجہد جاری رکھی پارٹی جو بلوچوں کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :