ایس ای سی پی نے 20غیر ملکی کمپنیوں سمیت 448نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کر لیں

منگل 10 نومبر 2015 23:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء ) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اکتوبر میں چار سو اڑتالیس (448 ) نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی ، یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ستائیس (27) فیصد زیادہ ہے۔ اکتوبر میں رجسٹریشن حاصل کرنے والی کمپنیوں میں بانوے (92 ) فی صد پرائیویٹ لمیٹڈ، پانچ (5) فی صد سنگل ممبرجبکہ باقی تین (3)فیصدپبلک ان لسٹڈ ، غیر منافع بخش ایسوسی ایشن اور ٹریڈنگ کمپنیاں شامل ہیں۔

اکتوبر میں سب سے زیادہ کمپنیاں خدمات کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد چون (54) ہے جبکہ ٹریڈنگ کے شعبے میں تریپن (53) کمپنیوں نے ہی رجسٹریشن حاصل کی ، اس کے بعدتعمیرات کے شعبے میں اکتالیس (41) ، سیاحت میں تینتیس (33)، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ستائیس(27), براڈکاسٹنگ اور ٹیلی کاسٹنگ میں اکیس(21) ، تعلیم میں بیس (20) ، فارما سٹیکل میں پندرہ (15) ، پاورجنریشن ، فوڈ اور مشروبات، ٹراسپورٹ اور کمیونیکیشن میں سے ہر ایک شعبے میں تیرہ کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

کارپوریٹ ایگری کلچر فارمنگ میں اور انجئین نگ ہر ایک شعبے میں بارہ ، ٹیکسٹائل اور رئیل اسٹیٹ ، ہر ایک میں گیارہ کمپنیوں ، توانائی میں دس جبکہ چھہتر(76) کمپنیاں دیگر شعبوں میں رجسٹر ہوئیں۔ اس ماہ بیس (20) نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ، ان سرمایہ کاروں کا تعلق بلجئیم ، کینڈا، چین، ڈنمارک، جرمنی، لبنان، میکسیکو ، ترکی اور امریکہ سے ہے جبکہ یہ سرمایہ کاری تعمیرات ، تعلیم، فیول ، توانائی ، کان کنی ، پاور جنریشن، خدمات اوت ٹریڈنگ کے شعبوں میں کی گئی۔

سب سے زیادہ رجسٹریشن کمپنی رجسٹریشن آفس کراچی میں ہوئی جہاں سے ایک سواکاون (151) کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ اسلام آباد اورلاہور میں بالترتیب ایک سو اٹھتیس (138) اور ایک سوسولہ (116) کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :