اسلام کے نام پر بننے والے وطن عزیز کو لبرل بنانے کے بیانات سے عوام کو دکھ ہوا ہے،جے یو آئی کوئٹہ

منگل 10 نومبر 2015 23:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی،حاجی نورگل خلجی،ممولانابشیراحمد،حافظ سراج الدین،رحیم الدین ایڈوکیٹ اورمولانامحمودالحسن نے کہاہے کہ پا کستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور وطن کا استحکام نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے ساتھ وابستہ ہے، اسلام کے نام پر بننے والے وطن عزیز کو لبرل بنانے کے بیانات سے عوام کو دکھ ہوا ہے، لو گوں نے قر بانیاں سیکولر ملک کے لیئے نہیں بلکہ لاالہ الااﷲ کے نظام کے لیئے دی تھیں انہوں نے کہاکہ ملک ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے ہاتھوں قرضوں میں جکڑا ہوا ہے اور اس وقت ہر پا کستانی ایک لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہو چکا ہے،پا کستان کی قوم قرضے نہیں بلکہ ریلیف چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے وطن کو سیکولر ریا ست بنانے کی ہر بات کی نفی آئین نے کر دی ہے آئین کی رو سے قر آن وسنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سود کی نحوست سے ملک کی معیشت روز بروز تنزلی کی طرف جارہی ہے، حکومت بیرونی قرضوں پر توجہ دینے کی بجائے اقتصادی راہداری کے منصوبے کی جلد تکمیل پر توجہ دے تاکہ ملک حقیقی طور پر ترقی کے اصل سفر کی طرف رواں دواں ہوسکے انہوں نے کہاکہملک کی ترقی کے لیئے ضرور ی ہے جس نام پر یہ ملک حاصل کیا گیا ہے اس نظام کو ملک میں عملا نافذ کیا جا ئے اور ملک کی قرضوں سے جان چھڑائی جائے اور نئے قرضے نہ لیئے جائیں