کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گزشتہ روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا ،موسم خوش گوار
بارش کے باعث کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ،میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
منگل 10 نومبر 2015 23:06
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں منگل کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تاہم بارش کے باعث کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی بھی ایک ہی بارش سے عیاں ہو چکی ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں قلات ‘ مستونگ ‘ پشین ‘ قلعہ عبداﷲ ‘ زیارت ‘ قلعہ سیف اﷲ ‘ موسیٰ خیل ‘ بارکھان سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ رات بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو منگل کو بھی جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا وادی کوئٹہ میں بارش کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا اورشہر میں پانی سڑکوں پر بہنے لگا جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی بھی سب پر عیاں ہوگئی کہ میٹروپولیٹن انتظامیہ کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.