ہماری منتخب حکومت ہے ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے ،خواجہ آصف

سول وعسکری قیادت قومی معاملات ایک ہی صفحہ پرہیں ،حکومت اپنی کارکردگی بارے عوام کوجواب دہ ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 10 نومبر 2015 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے ہماری منتخب حکومت ہے ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے ،سول اورعسکری قیادت قومی معاملات ایک ہی صفحہ پرہیں ،حکومت اپنی کارکردگی کے حوالے سے عوام کوجواب دہ ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں ،دنیاکی کوئی بھی فوج اتنی کامیابی حاصل نہیں کرسکتی ،افغانستان میں نیٹووہ کچھ نہیں کرسکی جوہماری فوج نے ڈیڑھ سال میں کردکھایا۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی کارکردگی کے حوالے سے عوام کوجوابدہ ہے ،فاٹاکے بہترمستقبل کیلئے اصلاحات لارہے ہیں ،2018ء میں اپنی کارکردگی کی بنیادپرعوام کی عدالت میں جائیں گے۔