ایاز صادق نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس لئے ان کو اتنے ووٹ ملے،پی ٹی آئی نے سپیکر کا امیدوار کھڑا کرکے جمہوری روایات کو زندہ کیا،جما عت اسلامی کو قومی اسمبلی میں ہماری حمایت کرنی چاہئے تھی،خیبرپختونخواہ میں کوئی فاروڈ بلا ک نہیں بن رہا
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 10 نومبر 2015 23:10
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس لئے ان کو اتنے ووٹ ملے،ہماری پارٹی نے سپیکر کا امیدوار کھڑا کرکے جمہوری روایات کو زندہ کیا،پی ٹی آئی ئی کے ارکان اسمبلی کی تعداد 30ہے جو سب اسمبلی میں موجود تھے،خیبرپختونخواہ میں کوئی فاروڈ بلا ک نہیں بن رہا۔
وہ منگل کو نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کا کردار بھر پور طریقے سے کر رہے ہیں۔جماعت اسلامی کو ہماری حمایت کرنی چاہئے تھی۔جماعت اسلامی کراچی میں ہمارے ساتھ چلنا چاہتی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایم کیو ایم روز حکومت پر تنقید کرتی ہے لیکن ووٹ بھی ان کو ہی دیا جو ان کی دوہری سیاست ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہخیبرپختونخواہ میں کوئی فاروڈ بلا ک نہیں بن رہا۔
ہمیں کارکردگی کا طعنہ دینے والی مسلم (ن) لیگ بتائے کہ ان کی اپنی کارکردگی سندھ میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں رائے کو سنا بھی جاتا ہے اور احترام بھی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوکاڑہ کے الیکشن میں پارٹی امیدوار کی حمایت نہ کرنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اوررکن اسمبلی کو کمیٹی میں بلا یا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.