چین میں ایک کالج کی جانب سے طالبات پر شادی سے قبل جنسی تعلقات قائم نہ کرنے کیلئے دباو

muhammad ali محمد علی منگل 10 نومبر 2015 23:24

چین میں ایک کالج کی جانب سے طالبات پر شادی سے قبل جنسی تعلقات قائم نہ ..
بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10 نومبر 2015 ء) چین میں ایک کالج کی جانب سے طالبات پر شادی سے قبل جنسی تعلقات قائم نہ کرنے کیلئے دباو ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمال مغربی چین کے ایک کالج کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی انتظامیہ کی جانب سے وہاں پڑھنے والی طالبات کو جنسی تعلقات سے دور رہنے کے عہد نامے پر دستخط کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

اس کالج کی جانب سے اپنے ایک کورس ’نو ریگرٹس یوتھ‘ یعنی ’افسوس کے بغیر نوجوان‘ کی کلاس کے دوران ’کمٹمینٹ کارڈ‘ استعمال کیا جاتا ہے جس میں لکھا ہے کہ: ’میں اپنے آپ، اپنے خاندان، دوستوں، ہونے والے شوہر اور بچوں سے وعدہ کرتی ہوں کہ میں شادی شدہ زندگی کے آغاز سے پہلے کسی قسم کے جنسی تعلقات نہیں رکھوں گی۔

(جاری ہے)

‘ اس جملے کے نیچے طالبات کے دستخط کے لیے جگہ بنائی گئی ہے۔

اس کارڈ میں شادی کے بعد اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور شخص کے ساتھ جنسی تعلقات نہ رکھنے کا عہد بھی شامل ہے۔ بغیر شادی کے جنسی مراسم قائم نہ کرنے کے وعدے سنہ 1990 کی دہائی میں امریکی کالجوں میں عام طور پر کیے جاتے تھے لیکن چین میں یہ عام نہیں ہیں۔ اس حوالے سے کالج کی پالیسی پر عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ اول تو ایسی کوئی پالیسی ہونی ہی نہیں چاہیئے، لیکن اگر پالیسی رکھنا بھی ہے تو اس میں لڑکوں کو بھی شامل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :