لاہور ہائیکورٹ نے متوقع مئیر لاہور اورلیگی رہنما خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی۔
عمر جمشید بدھ 11 نومبر 2015 11:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کا فیصلہ سنایا۔درخواست گزار عزیز مسعود کے وکیل شیراز ذکاءنے عدالت کو بتایا کہ خواجہ احمد حسان یونین کونسل 107سے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہوئے ہیں۔خواجہ احمد حسان لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چئیرمین ہونے کی حیثیت سے عوامی عہدے کے اہل نہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق ستائیس کے تحت سرکاری عہدے پر براجمان شخص عوامی عہدے کا اہل نہیں ہے۔
خواجہ احمد حسان کے وکیل ملک اویس خالد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں لہذا درخواست قابل سماعت نہ ہونے کے باعث غیر موثر قرار دے کر مسترد کی جائے۔انہوں نے کہاکہ خواجہ حسان کے پاس یہ عہدہ اعزازی تھا انہوں نے اس عہدے پر رہتے ہوئے کوئی مراعات حاصل نہیں کیں۔جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی پر معاملات طے پا گئے
-
’یہ الیکشن سے زیادہ مودی پر ریفرنڈم ہے‘
-
وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.