انڈونیشیا کا آتش فشاں مسلسل راکھ اگلنے لگا

بدھ 11 نومبر 2015 11:47

جکارتا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء)انڈونیشیا کے آتش فشاں پہاڑ کا غصہ ابھی تک ٹھنڈا نہیں ہوا،مسلسل راکھ اگل رہا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ تا حال ، آس پاس کی آبادیوں کو خطرہ نہیں۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کے جزیرہ لمبوک میں واقع آتش فشاں ، ماونٹ بروجری،،کے راکھ اگلنے کا عمل 25 اکتوبر سے جار ی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آتش فشاں سے راکھ اگلنے سے پہاڑ کی چوٹی پر ڈھائی ہزار میٹر بلند راکھ کی دیوار سی بن چکی ہے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فضا میں پھیلی راکھ کی وجہ سے لمبوک انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر فضائی آپریشن اب تک معطل ہے۔