اسلام آباد : پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ؛ الیکشن کمیشن نے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 11:55

اسلام آباد : پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ؛ الیکشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) : الیکشن کمشین نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہت ۔

(جاری ہے)

چیف الیکش کمشنر کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں جو کوتاہیاں ہوئیں انہیں دور کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کروانا ایک بھاری ذمہ داری ہے، تمام ادارے بلدیاتی انتخابات کے دوران اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ، انہوں نے ہدایت کی کہ انتخابات کے دوران ووٹرز اور پولنگ اسٹاف کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انتخابی عملے کو سکیورٹی فراہم کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہ.